اشتہار

نیوزی لینڈ میں سوات کے امن کے لئے احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے مرکزی شہر آکلینڈ میں سوات اور خیبر پختون خوا میں موجودہ دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاج میں بچوں سمیت مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سوات سمیت خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور پاکستانی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نژاد سماجی کارکن اور لیبر پارٹی نیوزی لینڈ کے مقامی رہنما انجینئر سید امجد اقبال نے کہا سوات سمیت خیبر پختون خوا کے کسی بھی علاقے میں بد امنی قابل قبول نہیں، امن ہوگا تو روزگار ہوگا، تعلیمی سرگرمیاں جاری رہے گی اور لوگ ایک پر سکون زندگی گزاریں گے ۔

اشتہار

اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ریاست اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح پیغام دیا کہ امن ہر شہری کا بنیادی انسانی حق ہے۔ ملک میں امن کو یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے۔

” سوات کی سرحدیں چائنہ،اسرائیل یا افغانستان کے ساتھ نہیں ہے تو پھر طالبان کیسے آئے اور بھاری اسلحہ کہاں سے آیا؟ ہم ہر گز برداشت نہیں کر سکتے کہ سوات ایک بار پھر بد امنی کا شکار ہو، ہمارے مظاہرے کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لئے امن چاہئے”

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں۔ ہم یہاں رہتے اور کماتے ہیں لیکن ہمارے دل و دماغ پاکستان اور وہاں کے حالات پر مرکوز ہیں۔

مظاہرین نے حکومت پاکستان اور تمام اداروں سے پر زور مطالبہ کیا کہ سوات اور دیگر علاقوں میں امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

اشتہار

Peace protest new zealand
Comments (0)
Add Comment

اشتہار