اشتہار

واساء کمپنی کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے واک کا انعقاد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) واساء کمپنی کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے واک کا انعقاد کیا گیا، واساء اہلکار جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر پریس کلب پہنچ گئے پریس کلب کے سامنے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیرے بنے گا پاکستان کے نعرے لگائیں، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے جس پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے، اس موقع پر پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیف انسپکٹر محمد ایاز، متحدہ مزدور یونین کے نائب صدر انسپکٹر راج ولی خان اور ٹی ایس انچارج محمد امین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کی بنا پاکستان نا مکمل ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر جو ظلم جاری ہے وہ انسانیت سے بالاتر ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اس حوالے اقدامات اٹھا ئیں اور اس میں ملوث افسران اور دیگر افراد کو سخت سے سخت سزاء دی جائے، انہوں نے کہا ہم کشمیریوں کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک ہے اور انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور بہت جلد کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام مسلم ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ظلم اور بربریت کے خلاف ایک ہوجائے تاکہ کشمیریوں کو انصاف مل سکے۔

اشتہار

WSSC
Comments (0)
Add Comment

اشتہار