سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 08 آگست 2018ء) واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی مینگورہ (واسا) نے مینگورہ شہر میں غیر قانونی پانی کنکشن کے خلاف بڑی کاروائی شروع کردی۔ جس کے تحت گزشتہ روز سیکڑوں غیر قانونی کنکشن کاٹ دئے گئے۔ واسا سوات کے جنرل منیجر میاں شاہد علی نے کاروائی کی نگرانی کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ غیر قانونی کنکشن لینے والوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائیگی اور واسا کی اولین ترجیح شہریوں کو پانی کی ترسیل ہے جس کے لیے غیر قانونی کنکشن لینے والوں کے خلاف کاروائی انتہائی ضروری ہے۔ ہمیں احساس ہے کہ شہریوں کو پانی کی قلت کا دیرینہ مسئلہ ہے۔ اب غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے پر پانی کا یہ مسئلہ کسی حد تک حل ہو سکے گا۔