واسا نے مینگورہ شہر میں سہ ماہی صفائی مہم کا آغاز کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 14 اپریل 2018ء) واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن سروسز سوات نے سہ ماہی صفائی مہم کا آغاز کردیا ۔ اس مہم کے دوران مینگورہ شہر کی تمام یونین کونسلوں سے ہر قسم گندگی کو مکمل طور پر صاف کیا جائے گا ۔ ادارہ کے سی ای او شیلا محمد اور منیجر آپریشن میاں شاہد علی نے اس موقع پر کہا کہ مینگورہ شہر کو مکمل صاف کرکے ماڈل شہر بنادیا جائے گا ۔ابتدائی طور پر ادارہ کے اہلکار ہر صبح گھر گھر جاکر شہریوں کو بڑا شاپر مہیا کرتے ہیں۔ شہری شاپر میں گھر کا سارا کچرا ڈال کر اگلے روز ادارہ کے اہلکاروں کو واپس کرکے نیا شاپر لیتے ہیں۔ اس عمل کا مقصد گندگی کو بروقت ٹھکانے لگانا اور شہر کو گندگی سے صاف کرنا ہے۔