سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔03اکتوبر2017) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اورسابق صوبائی وزیر واجدعلی خان نے کہا ہے کہ واسا پراجیکٹ اورٹی ایم اے میں رسہ کشی کاخمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہاہے اورعوام ان دونوں اداروں کے درمیان سینڈوچ بن چکے ہیں ، ایک دوسری پر ذمہ داری ڈالنے والے عوام کوبے وقوف بنارہے ہیں دواداروں میں ٹکراؤ کے باعث مینگورہ شہر گندگی کاڈھیربنتاجارہاہے ۔ پانی کے تقسیم کا غلط طریقہ کار نے بھی لوگوں کو پریشان کررکھاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج مینگورہ کے شہریوں کو پانی اور گندگی کے ناقص انتظام کاسامناہے۔ اورجب کوئی اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ٹی ایم اے جاتے ہیں توان کو جواب ملتاہے، کہ یہ اختیار ان کے پاس اب نہیں ہے لہٰذا آپ لوگ واسا چلے جائے اور جب واسا جاتے ہیں تو ان کو یہی الفاظ دہراواپس بھیجاجاتاہے۔ ان دونوں اداروں کے درمیان عوام سینڈوچ بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اختیارات اور فنڈز کے حوالے سے بھی عوام کو غلط بریف کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے پاس فنڈ اورہیومن ریسورس ہے جبکہ واساکواگریہی کچھ منتقل کیاگیاہے ۔ تو پھر ان کو بھی غلط بیانی سے کام نہیں لیناچاہئے۔
اشتہار