اشتہار

واسا پراجیکٹ میں تقرریوں پر تحفظات کے بعد منسوخ کرنے کا مطالبہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام 08اگست 2017ء ) تحصیل بابوزئی ٹی ایم اے مینگورہ کے کونسلران نے واسا پراجیکٹ میں اسامیاں مشتہر کئے بغیر تقرریوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تمام تقرریوں کو منسوخ کرکے میرٹ پر دوبارہ تقرریوں کا مطالبہ کردیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود، یوسف علی، شوکت علی، اختر علی ، بخت منیر ، گوہر علی ، عبدالکریم اور دیگر کونسلران نے واسا پراجیکٹ کے ذمہ داروں کی جانب سے خود ساختہ انتظامی کمیٹی کے ممبران برائے بورڈ کی تقرری کے لئے بغیر میرٹ اور آسامیوں کی مشتہر ی کے تقرریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر قواعدپر عمل نہ کیا گیا تو وہ ایسے کسی بھی فیصلے کی مزاحمت کریں گے۔

اشتہار

TMAWASA

اشتہار