سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔02اکتوبر2017ء) تحصیل ناظم بابوزئی سوات اکرام خان نے کہا ہے کہ وا سا پراجیکٹ کے آنے سے ٹی ایم اے کی واٹر سپلائی اور صفائی کا نظام ٹھپ ہوکر رہ گیاہے اور واسا مسائل حل نے کے میں ناکام نظر آرہا ہے جبکہ صفائی اور واٹر سپلائی کا نظام غیر فعال ہونے کے باعث عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، اکرام خان نے کہا کہ بحیثیت منتخب تحصیل ناظم میں مزید واسا کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ، اس سلسلے میں تحصیل ممبران سے ملکر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے واسا کے خاتمے کیلئے ایکشن لیں۔
اشتہار