سوات (زما سوات ڈاٹ کام )والی سوات کےتاریخی بنگلے کو قومی ورثہ قرار دینے والے حکم نامہ سے محکمہ آثار قدیمہ دستبردار، فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لیا گیا، ڈرایکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد خان کے مطابق والی سوات کے تاریخی بنگلے کو قومی ورثہ قرار دینے والے حکم نامے سے محکمہ آثار قدیمہ دستبردار ہوگیا ہے کیونکہ محکمہ کے پاس فنڈز کی کمی ہے اسی لئے نوٹی فکیشن واپس لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ محکمہ آثار قدیمہ نے 21, اکتوبر 2021 کو والی سوات کے بنگلے کو سیکشن فور کے زریعے لینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔