اشتہار

ورلڈ ڈونر ڈے، ریجنل بلڈ سنٹر زیر اہتمام آگہی ریلی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ورلڈ ڈونر ڈے، ریجنل بلڈ سنٹر زیر اہتمام آگہی ریلی، ڈاکٹروں کی شرکت، خون عطیہ کرنے کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی، گذشتہ روز آر بی سی سیدو شریف کے زیر اہتمام ورلڈ ڈونر ڈے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی غرض سے آگاہی ریلی نکالی گئی، پلے اور بینرز اٹھائے شرکاء جلوس کی شکل میں پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے، جہاں پر خطاب کرتے ہوئے انچارج سنٹر ڈاکٹر سید مزمل شاہ اور دیگر نے کہا کہ خون عطیہ کرنا صدقہ جاریہ ہے اور یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کو بچانے کی مترادف ہے لہٰذا ہمیں چاہیئے کہ کسی بھی ضرورت مند کو بروقت خون عطیہ کرنے میں کردار ادا کریں اور اس کا ر خیر میں اپنا حصہ ڈال کر انسان دوستی کا ثبوت دیں، ریلی کے شرکاء میں ڈاکٹر شاہد عالم، ڈاکٹر سلطان، ڈاکٹر یوسف روغانی اور دیگر شامل تھے۔

اشتہار

World Donors Day
Comments (0)
Add Comment

اشتہار