سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔18جولائی 2017) وزیراعظم محمدنوازشریف نے سوات اور شانگلہ کیلئے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی باقاعدہ منظوری دیدی،اس ضمن میں باضابطہ طورپرہدایات جاری کردی گئیں۔سوات کے دوقومی اورشانگلہ کے قومی حلقے کیلئے سوئی گیس منصوبے پر4ارب روپے کی لاگت آئیگی ، وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام عنقریب سوات اورشانگلہ میں سوئی گیس کے ان منصوبوں کاباقاعدہ افتتاح کریں گے جبکہ پورے ملاکنڈڈویژن کیلئے 12انچ قطرکی سوئی گیس پائپ لائن کی منظوری پہلے سے دی جاچکی ہے جس پرکام برق رفتاری سے جاری ہے۔سوات اورشانگلہ کیلئے سوئی گیس منصوبوں کی منظوری پرانجینئرامیرمقام نے عوام کادیرینہ مطالبہ پوراکرنے پر وزیراعظم محمد نوازشریف کاشکریہ اداکیا۔
اشتہار