وزیراعظم کو بھی تنخواہ سے گھر چلانے میں مشکل کا سامنا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انہیں جو تنخواہ ملتی ہے اس سے ان کے گھر کے خرچے بھی پورے نہیں ہوتے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اقتدار میں آکر کوئی فیکڑیاں نہیں بنا رہا، اپنے گھر کا خرچہ خود کرتا ہوں۔

عمران خان نے سابق حکمرانوں کے مقابلے میں اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے گھر کی سڑک اپنے پیسے سے بنائی، وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہتا، میں اپنے گھر میں رہتا ہوں، اپنا خرچہ خود چلاتا ہوں اور جو تنخواہ ملتی ہے اس سے میرے گھر کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے پیسے کی قدر ہے ،میرا کوئی کیمپ آفس نہیں ،کوئی کاروبار شروع نہیں کیا، وزیراعظم آفس کا 35 کروڑ روپے خرچ کم کیا۔

AccidentANPArmyArrestedDCDPOFiringhospitalImran KhaninjuredKalamKPKPMLNPPPPTi
Comments (0)
Add Comment