زما سوات (27مئ 2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر حضرت معاذ ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں بار کے معزز اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس خیبر پختونخوا بارکونسل کے کال پر بلایا گیا تھا، خیبر پختونخوا بار کونسل نے صوبہ بھر میں گذشتہ روز شمالی وزیر ستان میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات بھی اجلاس کا انعقاد ہوا اور بار کونسل کے تمام مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے بارکونسل کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہا گیا، صدر بار ایسو سی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں جہاں بھی غیر آئینی اور غیر قانونی کام ہوگا وکلاء برادری اس کے خلاف آواز بلند کرے گی، انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج تمام شہریوں کا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس حق کو چھیننا آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے، صدربار ایسو سی ایشن نے شمال وزیر ستان میں پیش آنے والے واقعہ کے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لئے جو ڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ واقعہ کے ذمہ دار افراد کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیا جائے، بعد میں واقعہ میں شہید ہونے والوں کی ایصال ثواب اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی، اسی طرح علی وزیر ایڈووکیٹ اوردیگر ساتھیوں کے فوری رہائی اور واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی مالی معاونت کا پرزور مطالبہ کیا گیا، مذکورہ واقعہ پر حکومت کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔