سوات (زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کاکا نے سوات ہاکی فارم گراؤنڈ کا دورہ کیا، دورہ کے موقع پر ہاکی گراؤنڈ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق، الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر شہزاد عالم، ہاکی ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر ملک ودان بھی موجود تھے، گذشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کاکا نے فارم ہاکی گراؤنڈ میں ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا، گراؤنڈ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، ہاکی ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر ملک ودان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری محمد خالق کاکا اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم اور سینئر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع محمد خالق کاکا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کھیلوں کے میدانوں میں ترقیاتی کاموں کو سنجیدگی سے کررہے ہیں اور صوبہ بھر میں تمام گراؤنڈ ز میں ترقیاتی کامیں بہت جلد مکمل ہوجائیگی، جو نوجوانوں کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے ایک تحفہ ہوگا۔