اشتہار

وزیر اعلیٰ محمود خان سے فضل حکیم خان کی ملاقات،کورونا صورت حال پر تبادلہ خیال

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )وزیراعلی محمود خان سے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقات۔ملاقات میں ملاکنڈ ڈویژن اور سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، کورونا وبائی صورتحال اور رمضان شریف میں عوامی ریلیف پیکج کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں فضل حکیم خان نے وزیر اعلی کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، ہسپتالوں کی صورتحال، عوامی آگاہی مہم اور ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کے حوالے سے تفصیل آگاہ کیا۔ وزیر اعلی محمود خان کی چیئرمین ڈیڈیک کو ملاکنڈ ڈویژن میں عوامی آگاہی کے سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرنے اور اس سلسلے میں عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت۔ فضل حکیم خان کا ملاقات میں کہنا تھا کہ اگرچہ بازاروں میں رش کی وجہ سے مسائل موجود ہیں مگر مجموعی طور پرعوام کی طرف سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے عوامی مسائل سے انھیں بروقت آگاہ رکھتے ہوئے مستعدی سے ترقیاتی کاموں کی نگرانی بھی رواں دواں رکھنے پر چیئرمین ڈیڈیک کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان کا عوام کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عوام بازاروں میں رش بنانے سے گریز کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے اور ایسے میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

اشتہار

Fazal HakeemMehmood Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار