سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ کے آبائی علاقے میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، چھ گھنٹے تک مٹہ چوک میں دھرنا، مین شاہراہیں بند کردی گئی، حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی، وفاقی وزیرمراد سعید کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سوات کی تحصیل مٹہ بازار میں مختلف علاقوں کے سیکڑوں عوام بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف نکل آئے اور مین شاہراہیں بند کردی گئی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مٹہ کے مختلف علاقوں میں 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جو اب مزید ان کے برداشت سے باہر ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے یہاں پر کہا تھا کہ بجلی زما مرضی زما، واقعی میں اب حکومت اپنی مرضی اور اپنی من مانی میں مصروف ہیں اور ہم سے کئے گئے وعدے ایفا نہیں ہو رہے ہیں، احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے دوران مٹہ چوک سے منسلک شاہراہیں چھ گھنٹے تک بند رہی جس کے باعث لوگ مشکلات کا شکار رہے۔