اشتہار

وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد نے چینی باشندے کوکلمہ پڑھاکر اسلام میں داخل کرادیا

اشتہار

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے ایک چینی باشندے کو کلمہ پڑھایا اور دائرہ اسلام میں داخل کردیا۔پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے رہنما اور صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے دعوت و تبلیغ کے بعد چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا۔چینی شہری کے قبول اسلام کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں ڈاکٹر امجد علی اسے کلمہ پڑھاتے ہیں۔

https://youtu.be/id8YUpcjmVI

چینی باشندہ صوبائی وزیر کے ساتھ ساتھ کلمہ پڑھتا ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے مسلمان ہونے کے بعد نومسلم چینی شہری کا نام عبداللہ رکھ دیا۔ واضح رہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت بہت سے چینی شہری روزگار کی تلاش میں پاکستان آئے ہیں اور مختلف پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں

اشتہار

اسلامامجدباشندےپڑھاکرچینیداخلڈاکٹرکرادیاکوکلمہمعدنیاتمیںنےوزیر
Comments (0)
Add Comment

اشتہار