اشتہار

ٹریفک وارڈن سسٹم بھی عوام کو ناجائز جرمانوں اور چالان سے نہ بچا سکا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔30جولائی 2017ء )سوا ت میں ٹریفک وارڈن سسٹم بھی عوام کو ناجائز چالان اور جرمانوں سے سے نہ بچاسکا، ٹریفک افسران کی بجائے عام اہلکار عوام کو چالان کرنے لگے ۔ عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ ، سوات میں صوبائی حکومت کی جانب سے ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے وارڈن سسٹم کا اجراء کرتے وقت عوام کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اب ناجائز اور غیر ضروری چالان اور جرمانوں کی بجائے صرف بڑی غلطیوں پر وارڈن خود چالان کریں گے لیکن اس سسٹم کی کوئی افادیت اب تک نظر نہیںآسکی ہے ، صرف وردی کی تبدیلی کی گئی ہے جبکہ چالان دینے کا سلسلہ صرف اپنی کمیشن بڑھانے کیلئے اب بھی کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوامی حلقے حسب سابق مشکلات کی شکار ہے ، عوامی حلقوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ وارڈن نہ ہونے کی وجہ سے اب عام اہلکاروں کو بھی دستخط شدہ چالان بک ہاتھوں میں تھمائے گئے ہیں جو ہر کسی کو بغیر کسی غلطی کے بھی مورد الزام ٹھہرا کر بھاری چالان ہاتھ میں تھما دیتے ہیں، صورت حال پر عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ناجائز چالانوں کا نوٹس لے کر عوامی شکایات کا ازالہ کرے کیونکہ ٹریفک وارڈن سسٹم میں اس طرح کی اقدامات کی بجائے سڑک استعمال کرنے والوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔

اشتہار

PoliceTraffic Wardens

اشتہار