پاراچنار میں ننھی گل سکینہ زیادتی کے بعد قتل

پارا چنار(ویب ڈیسک )پولیس کے مطابق گل سکینہ اسکول گئی تھی لیکن واپس نہ آئی۔ تاخیر ہونے پر اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس کی تلاش شروع کی تو بڑی تگ و دو کے بعد ایک تالاب سے اس کی لاش ملی۔
میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سفاک درندے نے بچی سے زیادتی کے بعد اسے قتل کرکے لاش تالاب میں پھینک دی۔

واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے قاتل کی گرفتاری اور سخت سے سخت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور سینیٹر رحمان ملک نے شدید دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا ننھی بچی کے قاتل کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔
رحمان ملک نے کہا کہ ننھے بچوں کیساتھ زیادتی و قتل کرنے والے ظالموں کو سر عام پھانسی دی جائے تاکہ عبرت حاصل ہو، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا خود ننھی بچی گل سکینہ کے قتل کی تفتیش کی نگرانی کرے۔

child abuseKilledParachinarRape
Comments (0)
Add Comment