سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ غالیگے کی حدود میں ذاتی تنازعہ کے باعث شیرن زادہ ولد گل نے فائرنگ کرتے ہوئے برکت شاہ ولد منشی کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔