سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) یونیورسٹی آف سوات اربوں کے بجٹ موجود ہونے کے باوجود پانچ سالوں میں عمارت بنانے میں ناکام، ہزاروں طلبا مشکلات سے دوچار، یونی ورسٹی آف سوات جوکہ سوات کے مخدوش حالات میں 2008میں حکومت پاکستان نے منظور کروایاتھا اور یونیو رسٹی کے لئے سال 2012میں باقاعدہ چارباغ کے علاقے میں بارہ سو سے زائد کنال پر مشتمل زمین کوخریدلیاگیاتھا اور اس پر تعمیرات کے لئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے دوارب سے زائد رقم منظور کروائی تھی، مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود یونی ورسٹی کے لئے عمارت تعمیر نہ ہوسکی یونی ورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس وقت پانچ ہزار سے زائد طلبا وطالبات یونی ورسٹی کے بائیس مختلف شعبوں میں زیرتعلیم ہیں۔ جن کے لئے کانجوٹاؤن شپ کے رہائشی علاقے میں آٹھ سے زائد عمارات کو کرائے پر لئے گئے ہیں کرایوں کے مد میں ماہانہ بیس لاکھ روپے یونی ورسٹی اداکررہی ہے
اشتہار