اشتہار

پانی کی شدید قلت،مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں کربلا کا منظر،عوام پریشان

اشتہار

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 مئی 2018ء) مینگورہ یونین کونسل ملوک آباد میں پینے کا پانی کا نایاب، ماہ رمضان المبارک میں پانی کی شدید قلت کربلا کی یاد تازہ کررہی ہے محلہ ملو ک آباد میں صاف پانی کی عدم فراھمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور پانی کا معاملہ ایک بار پھرشدید اختیار کر گیا ہے۔علاقہ مکینوں نے واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن سروسز سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوک آبادمیں گذشتہ کئی برسوں سے پانی کی سپلائی کا مسئلہ چلا آرہا ہے جو کہ اہلیان علاقہ کیلئے وبال جان بن گیا ہے۔اہلیان علاقہ نے پانی کی قلت کیوجہ سے گئی بار سڑکوں پر نکلیں ہیں مگر تاحال اس تکلیف کا آزالہ نہ ہوسکا ۔ لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔جو اہل علاقہ کے ساتھ سراسر ظلم ہے اور ناانصافی ہے علاقہ مشران نے کہا ہے کہ ملوک آباد کے لاکھوں عوام کو درپیش پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ علاقہ کے مشکلات میں کمی واقع ہو۔

اشتہار

پانیصافعدم فراہمیکربلامشکلاتملوک ابادمینگورہواسا
Comments (0)
Add Comment

اشتہار