اشتہار

پاٹا کا خاتمہ، تمام سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں نے احتجاجی شیڈول کیلئے اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 مئی 2018ء) ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے خلاف تاجر برادری، وکلاء ، صحافی برادری، سول سوسائٹی اور تمام سیا سی پارٹیوں کا احتجاج کے شیڈول کیلئے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا،ائندہ چند روز میں اے پی سی بلانے اور ائندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہڑتال ، مظاہروں اور لانگ مارچ کے شیڈول کا بھی اعلان کیا جا گا، ان خیالات کا اظہار سوات ٹریڈرفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ،تحصیل ناظم اکرام خان اور سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم نے مشترکہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو ریاست کے دور سے ٹیکس فری زون کی خصوصی حیثیت حاصل ہے اور اب فاٹا کے انضمام کی وجہ سے ان کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ فاٹا کا مسئلہ فاٹا کے عوام کے خواہشات کے مطابق حل کیا جائے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کو کسی بھی صورت تیار نہیں اسکے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے ملکی بقاء کی جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں انکو انکا صلہ نہیں دیا جارہا ہے اور نہ ہی انکے مسائل کے حل کی طرف توجہ دی جا رہی ہے بلکہ ان سے ہر دور میں مراعات چھیننے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک کو ملاکنڈ ڈویژن تک وسیع کرنے کیلئے رابطوں کا اغاز کرنے کیلئے خصوصی کیمٹی قائم کی جائیگی اور گزشتہ روز ال پارٹیز کانفرنس میں ہونے والے اعلامیہ کو عملی شکل دینے کیلئے جلد اے پی سی اجلاس بلا کر اسکے لئے شیڈول کا اعلان کیا جائیگاجس میں ڈویژن بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، احتجاجی مظاہرے ، ہڑتالی کیمپ اور لانگ ماچ کیا جائیگا ، اگر ضرورت پڑی تو ڈویژن بھر کے تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کرینگے اور ملاکنڈ ڈویژن کے خصوصی حیثیت کے بحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا ۔

اشتہار

پاٹاٹیکسخصوصی حیثیتدفعہ 247زونفاٹافریملاکنڈ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار