اشتہار

پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے،اسے سیکولر نہیں بننے دیں گے،مولانا محمد اسماعیل

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔یکم اکتوبر2017ء )جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام مرکز اسلامی سنگوٹہ میں علماء و مشائخ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا، ضلع بھر سے بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اور قانون سازی میں علماء کا بڑا کردار ہے ،مدارس اور علماء ملک کے نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں،یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اس کو سیکولر بننے نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،ملک کو نظریاتی ڈگر پر لانے کے لئے مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔علماء کانفرنس سے ممتاز مذہبی سکالر سابق ایم این اے ڈاکٹر عطاء الرحمان ، امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین ، جمعیت اتحاد العلماء ضلع سوات کے صدر مولانا فضل الرحمان ، جامعہ حقانیہ سنگوٹہ سوات کے مہتمم مولانا شیر زادہ ، مولانا محمد طیب سمیت دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔

اشتہار

ConferenceJamat islami

اشتہار