پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 406 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان خیبر پاس اکنامک کوریڈور(کے پی ای سی) منصوبے کے لیے 406.6 ملین ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی نگرانی میں طے پایا اور اس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری پرویز عباس اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاجامیتھو نے دستخط کر دئیے ہیں۔
معاہدے کے تحت پشاور سے طورخم تک 48 کلومیٹر طویل 4 لائن، دوہری ہائی اسپیڈ موٹر وے تعمیر کی جائے گی اور اس منصوبے کی تکمیل پر صوبہ خیبر پختونخوا میں ایکسپریس وے سے ملحقہ علاقوں کی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ شمال جنوب اقتصادی راہداری تاریخی اہمیت رکھتی ہے، منصوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی جائے گی، اور نجی سرمایہ کاری سے اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک الانگو پاجامیتھو کا کہنا تھا کہ منصوبے کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا اور خیبرپختونخوا کی اقتصادی صورت حال بہتر ہوگی۔
۔

IMFLoanPakistanWorld Bank
Comments (0)
Add Comment