پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ایک کروڑ 30 لاکھ یورو کا معاہدہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان پبلک فنانشل منیجمنٹ کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ یورو کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کی دستاویزات پر سیکریٹری اقتصادی امور سید پرویز عباس اور یورپی یونین کی سفیر انڈرولہ کامینارا نے دستخط کئے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز  وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے۔

 

یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسیوں، بجٹ تیاری کے عمل اور فورکاسٹنگ میں بہتری کیلئے ایک  معاونت فراہم کرے گا جبکہ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ پبلک فنانشل سپورٹ پروگرام کی مدد سے نیا پاکستان منصوبے کے تحت ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گااورپبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کار سندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں مساوی معاشی و سماجی ترقی کو یقینی بنانا ہے، ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے  جب کہ یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔
EUNEUN and pakistanpakistan uno
Comments (0)
Add Comment