پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کی جانب سے موبائل ایپ ٹک ٹاک بند کردی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگادی گئی ، پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کی جانب سے موبائل ایپ ٹک ٹاک بند کردی گئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے ۔ کئی صارفین اس پر خوشی کا اظہار کر رہے ہے تو کئی شدید غم و غصے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد میمز بھی بن رہے ہیں اور لوگ عادل راجپوت کی اہلیہ کی تصویر شئیر کرکے یہ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی اے کی کال آئی تھی ” ٹک ٹاک” نہیں رہے ۔