اشتہار

پاکستان میں پائیدار سیاحت اور پائیدار سیاحت کے حوالے سے کانفرنس

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان میں پائیدار سیاحت اور پائیدار سیاحت کے اہداف سے متعلق منعقدہ سوات تین روزہ کانفرنس پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے جس کا ایجنڈا 2030 تک بین الاقوامی عزم اور اجتماعی حکمت عملی پیش کرنے کیلئے جمع ہونا اور فروغ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی آفتاب الرحمان رانانے تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین اور سی ای او ایس ڈی جی اکیڈمی سید عمار حسین جعفری،تھیم لیڈ پائیدار سیاحت پاکستان (سسٹینیبل ٹورازم پاکستان)اقراء چوہدری شیراز،سی او او نیلم پری، پراجیکٹ منیجرز شارخ خان،اکرام اللہ، منیجر کلچراینڈانفارمیشن خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی ہمایون خان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ایس ڈی جی اکیڈمی، پی ٹی ڈی سی، اقراء نیشنل یونیورسٹی سوات اور جہانزیب کالج سوات کے تعاون سے پاکستان میں پائیدار سیاحت اور پائیدار سیاحت کے اہداف سے متعلق منعقدہ تین روزہ کانفرنس سوات میں شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں سیاحت، ماحول، صحت اور ان سے منسلک مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈرز شریک ہیں جو کہ پاکستان میں پائیدار سیاحت کیلئے حکومتی پالیسیوں، جدید طریقہ کار، مہمان نوازی کی حکمت عملی اور سیاحت، ثقافتی تحفظ، مقامی اقدار اور کمیونٹی اقدار، عالمی شہریت اور پائیدارترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، مقامی آبادی، عالمی صحت کے حصول، معیاری ضروری صحت کی دیکھ بھال، خدمات اور ان کی رونمائی کیلئے تفصیلی بحث و مباحثہ اور سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اشتہار

Seminar
Comments (0)
Add Comment

اشتہار