کراچی (ویب ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن رپورٹ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا ہے کہ انڈیکس میں شامل ڈیٹا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نہیں ہوتا، رپورٹ میں 13 مختلف ذرائع کے اعداد و شمار شامل ہوتے ہیں، پاکستان کا اسکور کم ہونا یہ ظاہر نہیں کرتا کہ کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کااسٹینڈرڈ مارجن بدستور 2.46 ہے۔
سہیل مظفر نے کہا ہے کہ رپورٹ کے لیے ڈیٹا 2015 سے2017 تک لیا گیا، 2019 کا ڈیٹا رواں سال جاری کیا جائے گا، حکومت کے بدعنوانی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں، موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، کچھ اخبارات اور سیاستدانوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو غلط بیان کیا۔