پاکستان نےکورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے چین سے پھیلنے والے موذی کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی۔ دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں امریکا، فرانس، جاپان، جرمنی، کینیڈا، جنوبی کوریا، ویت نام، آسٹریلیا، فلپائن، بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان نےکورونا کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے  کہا کہ الحمدللہ ، آج پاکستان کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے این آئی ایچ قیادت اور ٹیم کو وائرس کی تشخیص کے لیے ری ایجنٹ کو محفوظ بنانے میں محنت پر تعریف کرتاہوں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ شام تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیےکٹس موصول ہو جائیں گی، کٹس آنے پر پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص ممکن ہو سکے گی۔

CHINA CORONA VIRUSchina pakistanCorona VirusPAKISTAN CORONA VIRUS
Comments (0)
Add Comment