اشتہار

پاکستان نے عالمی سطح پر تین بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں

اشتہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان نے عالمی سطح پر تین بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر تین بڑی کامیابیاں ملی ہیں جس کے تحت پاکستان کو مختلف عالمی کمیٹیوں کی سربراہی مل گئی ہے۔پاکستان کو عالمی ماحولیاتی فنڈ کی سربراہی مل گئی ہے جب کہ پاکستان کو روایتی ہتھیاروں کے کنوینشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کی سربراہی بھی مل گئی۔
جس کے چئیرمین اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب طاہر خلیل ہوں گے۔اس کے علاوہ یونیسکو کے ایجوکیشن کمیشن کے صدر کی حیثیت سے بھی پاکستان کا انتخاب ہوا ہے۔مشیر ماحولیات امین اسلم کا کہنا ہے کہ گرین کلائمیٹ فنڈ کی سربراہی ملنا بڑا اعزاز ہے۔ پاکستان ماحولیات کے سب سے بڑے عالمی فنڈ کو چئیر کرے گا۔
امین اسلم نے کہا کہ پاکستان کو فنڈز کے حصول میں آسانی ملے گی۔
ماحولیات کے لیے عالمی ممالک 100 ارب ڈالر کا فنڈ مختص کریں گے جب کہ پاکستان اب تک 140 ملین ڈالرز کا فنڈز لے چکا ہے۔مشیر ماحولیات نے کہا کہ سربراہی ملنے سے مزید فنڈز کا حصول آسان ہو جائے گا۔پاکستان 10 ارب درخت اگانے کے لیے بھی معاونت حاصل کر سکے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لئے 108 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔
اس فنڈ کا مقصد ایشیاء اور پیسیفک ریجن میں ماحولیات کے شعبہ مین سرمایہ کاری میں اضافہ کی کوششوں میں حصہ لینا ہے۔ پیر کو اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ مانامہ، بحرین میں 17 سے 20 اکتوبر کے دوران جی سی ایف بورڈ کے 21 ویں اجلاس کے دوران 71 ملین ڈالر امداد اور 37 ملین ڈالر رعایتی قرضے کے نئے فنڈ کی منظوری دی اور کری باتی، پاکستان اور ٹونگا میں اے ڈی بی کی جانب سے منصوبوں کے لئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اشتہار

Asian Development BankPakistan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار