سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔06اگست 2017ء )خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل، ثقافت ، میوزیم ،امور نوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے جو جدوجہد شروع کی ہے اس کی ابتداء ہو گئی ہے تاہم پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے مخلص اور ایماندار قیادت اور منصفانہ نظام کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ ملک مزید لوٹ مار اور منافقت کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے تحصیل مٹہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااور کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کئی ممالک پاکستان کے بعد آزاد ہوئے مگر ترقی میں انہوں نے پاکستان کو کتنا پیچھے چھوڑ دیا ہے،صوبائی حکومت کی کرپشن کے خلاف اصلاحات سے مخالفین پریشانی کے شکار ہیں اورانہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈے شروع کردئیے ہیں، اس موقع پر اے این پی کے اہم کارکنوں پائندہ خان، عطاء اﷲ ، فراز قدیم ، انور خان بخت بلند، سنگین ، شیر، محمد زرین ، رشید خان ،فضل ہادی ، عرفان خان ، اسرار ، داؤد، ظاہر، زاہد، عزیز اﷲ ،حبیب اﷲ ،عثمان علی ،امجد، گل محمد، اور رحمت نے اپنے خاندانوں سمیت مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ،نہوں نے کہا کہ پختونوں کی نہام نہاد علمبرداروں نے صوبے میں امن و امان ، کرپشن ، ظلم اور ناانصافی کا جوباز ار گرم کیا تھا عوام نے اس کی سزا ووٹ کے ذریعے د ے کر این پی کی پوری پارٹی کو صوبے کی سیاست سے نکال کر باہر کیا ۔ محمود خان نے کہا کہ عمران خان کسی کی ذات یاپارٹی کے خلاف نہیں بلکہ اس نے ان کی سیاہ سیاست کے خلاف آواز بلند کی ہے ، عوام جان گئے ہیں کہ عمران خان وہ لیڈر ہے جو اس ملک کی بقاء اورسا لمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے ایک سابق تنخواہ دار مشیر کی اس بات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو وفاق کی ایک اشارے پر ختم کر نے کا دعویداریہ یاد رکھے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے اور اس کو گرانے کی باتیں کرنے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا،انہوں نے حلقہ نیابت میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چار ارب روپے کی لاگت سے 24آبنوشی کی ٹیوب ویلز کی تعمیر ، 245کلومیٹر مختلف لنکس روڈز ، گرلز ڈگری کالج کا قیام اور بجلی کی سہولت محروم علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے 2200کھمبوں اور 270ٹرانسفامرز کی فراہم کئے ہیں ۔
اشتہار