اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششیں رنگ لے آئی۔2021 میں بین الوزارتی سیاحتی تعاون کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔ جس میں پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے سیاحتی تعاون کے اجلاس کی سربراہی کرے گا یہ تاریخ ساز فیصلہ ملائشیا میں منعقدہ سیاحتی تعاون اجلاس میں کیا گیا ۔
نیشنل ٹورزم پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں ذیشان شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ڈی ایٹ ممالک کی سربراہی ایک اعزاز ہے اور ہمارے موٹو ( پر امن ریاست محفوظ سیاحت) کی غماز ہے۔ڈی ایٹ ممالک میں سیاحت کے شعبے کا تخمینہ ایک کھرب ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔ چوہدری غلام رسول طاہر نے کہا کہ اجلاس کی میزبانی سے پاکستان کو اہم سیاحتی مرکز کی حیثیت حاصل ہو گی سیاحتی صنعت تیزی سے فروغ پاکراپنا زیدہ سے زیادہ سیاحتی ترقی کاسبب بننے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ نیشنل ٹورزم پاکستان اور دیگر سیاحتی تنظیمات اس اعزاز کو سیاحتی صنعت کی ترقی کا اہم سنگ میل قرار دیتی ہیں۔