اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ٹورزم پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے لینڈ سکیپ فوٹو گرافی کے مقابلے کو حتمی شکل دیتے ہوئے نیشنل ٹورزم پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں ذیشان شھزاد نے بتایا کہ مقا بلے کی انٹری یکم جنوری 2020سےwww.nationaltourismpk ویب پر شروع ہو جائے گی اور 31جنوری2020تک جاری رہے گی۔یکم فروری سے سوشل میڈیا پر ووٹنگ شروع ہوکر 22فروری2020تک جاری رہے گی 70فیصد ووٹنگ کے ذریعے اور 30فیصد متعلقہ جج صاحبان کے فیصلے پر منحصر ہوگا۔ کامیاب افراد نیشنل سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات سے نوازے جائیں گے۔ ووٹنگ میں سوشل میڈیا پر ہماری سائٹ پر سب کو ایک ووٹ کا حق ہوگا اس سے پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات بین الاقوامی طور پر متعارف کروانے کا موقع میسر آئیگا اور سیاحتی صنعت فروغ پائے گی۔