پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

اسلام آباد (ویب ڈیسک)میانوالی ائیر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے ایف ٹی سات (FT7) میں 2 پائلٹ اسکوارڈن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ افسر عبادالرحمان سوار  تھے۔

 

 تربیتی جہاز میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنےسے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث وہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

 

حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

واقعےکی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا۔

Air forceIslamabadPakistanPIA
Comments (0)
Add Comment