پاک فوج کی جانب سے ایک ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:5جون2018) سوات میں پاک فوج کی جانب سے ماہ رمضان میں غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کا سلسلہ بدستور جاری ہے،ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران ایک ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کئے گئے جس میں افطاری کا سامان اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل تھے،گزشتہ روز پاک فوج کی جانب سے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ مانیار میں بھی سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، پاک فوج ذرائع کے مطابق راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ رمضان کے پورے مہینے جاری رہیگا۔

ArmyFood PackagesRamadan
Comments (0)
Add Comment