اشتہار

پاک فوج کی جانب سے مدارس کے طلباء کے مابین قرات و نعت خوانی کے مقابلے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:20جنوری2017ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی میں پاک فوج کی جانب’’ ہنستا مسکراتا سوات‘‘ مہم کے تحت مختلف مدارس کے طلباء میں حسن قرات اور نعت کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں تحصیل کبل کے مختلف علاقوں سمیت یونین کونسل دیولئی سے آٹھ مدارس کے طلباء نے حصہ لیا، آٹھ طلباء نے قرات اور آٹھ نے نعت مقابلوں میں حصہ لیا، دارلعلوم ڈھیرے بابا میں منعقدہ تقریب میں علاقہ عمائدین،مدارس کے طلباء ،پاک فوج کے میجر ندیم اور کیپٹن ذوالقرنین نے شرکت کی، اس موقع پر مدارس کے طلباء نے روح پرور قرات اور نعت پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی،تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے

میجر ندیم نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے،پاک فوج منتظمین کے مطابق ہنستا مسکراتا سوات ایک باقاعدہ مہم شروع کردی گئی ہے جس میں معاشرے کے ہر طبقے کو شامل کیا گیا ہے،مہم کے دوران علاقے کی صاف صفائی ،تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ طلباء کے لئے مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلے بھی شامل ہے،منتظمین کے مطابق دینی مدارس کے طلباء کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے اس تقریب کا مقصد ان طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں مین سٹریم میں لانا ہے،انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلباء کے لئے اس کے علاوہ اور بھی مقابلے منعقد کئے جائیں گے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکیں ۔

اشتہار

ArmyDewlaiKabalNaatQirat

اشتہار