سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03دسمبر2017ء)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 44ویں برسی کی مناسب سے پروقار تقریب ، سوات بھر سے کارکنوں اور رہنماؤں کی شرکت ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری خورشید کاکا جی ، تحصیل کونسلر ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد ، محبوب خان ایڈوکیٹ بونیر، صدیق خان ، اظہارالحق شاہ جی ، انور خان باچا لالا ، ، بہادر شیر افغان ، اصغرخان ایدوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے اپنی پوری زندگی انگریز استعمار کے خلاف جدوجہد کی ہے اور ہم ان کے مشن کو جاری وساری رکھیں گے ، مقررین نے پشاور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایسے حملوں سے پختون قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ تمام پختونوں کو قومی وسائل پر اختیار دیا جائے ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی قانون و آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی خود مختاری کیلئے آئینی جدوجہد جاری رکھے گی ، انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ عام انتخابات میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور روایات کے تحت بھر پور حصہ لیں گے ، خان شہید نے 32سال تک انگریزوں کے زیر سایہ فقیر و بند برداشت کی اور پختون قوم کیلئے جدوجہد جاری رکھی ، انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کیلئے تیاریاں کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔
اشتہار