سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔03اکتوبر2017ء )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے یقین دلایا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول رحیم آباد کے بچوں کو تعلیم کی سہولیات سے کسی بھی صورت محروم نہیں ہونے دیا جائے گااور اُن کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی کیونکہ تعلیم پاکستان تحریک انصاف کے منشور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔وہ منگل کے روز رحیم آباد میں سکول کے طلباء کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے کے موقع پر معززین علاقہ سے تبادلہ خیال کر رہے تھے،اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد امین ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعامر علی شاہ اورڈی ایس پی حبیب اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے،چیئرمین ڈیڈک نے سکول کی عمارت کا معاملہ حل کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات کی سربراہی میں گیارہ رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیاجو اس سلسلے میں مناسب سفارشات مرتب کریگی،کمیٹی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد امین،ایس پی خان خیل ،تحصیلدار بابوزئی ،ضلعی کونسلر آفرین خان ،تحصیل کونسلر بخت منیر،اورنگزیب ایڈوکیٹ،اقبال محمود ،شاہی دوران ،امیر بہادراور سیف اللہ شامل ہونگے یہ کمیٹی 13اکتوبر سے پہلے اپنی رپورٹ تیار کرکے پیش کریگی ،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں صوبائی حکومت کے ساتھ وافر فنڈز موجود ہیں اور سکول کی تعمیر میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی،انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے اپنے بچے ہیں اور انہیں کسی صورت تعلیم سے محروم نہیں کیا جائے گا۔
اشتہار