پرائیوٹ ایمبولینس سروس کے ڈرائیوروں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  پرائیوٹ ایمبولینس سروس کے ڈرائیوروں کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ ایمبولینس ڈرائیور ایسو سی ایشن کے صدر برکت علی خان، نائب صدر سید قیوم،جنرل سیکرٹری جنید شہاب،عزیزالحق اور دیگر نے کہا کہ پرائیویٹ ایمبولینس سروس کے ڈرائیور حضرات مسائل و مشکلات کے شکار ہیں اور آئے روز مسائل کا سامنا بھی کررہے ہیں حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ مذکورہ غریب ڈرائیوروں کے مسائل پر توجہ دیں۔ اور ان کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں،انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے لہذا ہم پر ٹیکس لاگو نہ کیا جائے،رجسٹریشن کے نام پر فیس دے رہے ہیں لیکن ہر چھ ماہ بعد پھر کلیرنس فیسز اور ٹیکسز کا نفاذ سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کہا کہ سوات جو اضافی ٹیکس لگایا جارہا یہ پورے پاکستان میں کہی پر بھی نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ قانونی جو ٹیکس ہے اس کو ہم ماننے کے لئے تیار ہیں لیکن سوات میں جو اضافی ٹیکس لگایا جارہا ہے وہ ہمیں کسی بھی صورت منظور نہیں،ہم موجودہ حکومت سے پر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کرے اور ان سنگین مسائل پر توجہ دیں،بصورت دیگر مزید احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔۔۔۔۔۔۔۔

Protest Ambulance
Comments (0)
Add Comment