پراجیکٹ ڈاریکٹر زرعی یونیورسٹی کی سوات آمد، اراضی متاثرین کے تحفظات دور

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام     )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پرپراجیکٹ ڈائریکٹر زرعی یونیورسٹی کی جورہ سوات آمد، پی ڈی ڈاکٹر کوثرعلی اورمتاثرین میں اہم بیٹھک، مذاکرات کامیاب ٗ متاثرین کے تحفظات دور، گلے شکوے ختم، اہل علاقہ نے زرعی یونیورسٹی کوعلاقے کی ترقی کیلئے سنگ میل اوراہم کارنامہ قراردیا، وزیراعلیٰ محمودخان اورصوبائی وزیرمحب اللہ خان کے حق میں نعرے، ڈائریکٹر کی طرف سے متاثرین کو بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی، علاقہ جورہ میں 8 ارب کی خطیر لاگت سے زرعی یونیورسٹی تعمیرکی جائے گی، جس پر جلد ہی کام کاآغاز ہوگا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمودخان کی خصوصی ہدایت پرزرعی یونیورسٹی سوات کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرکوثرعلی نے مٹہ کے علاقہ جورہ کادورہ کیاجہاں انہوں نے زرعی یونیورسٹی کادورہ کیاجہاں انہوں نے زرعی یونیورسٹی کیلئے خریدی گئی اراضی کامعائینہ کیا اور یہاں متاثرین کے ساتھ اہم بیٹھک کی۔ اس موقع پر متاثرین نے ڈائریکٹرکواپنے تحفظات اورخدشات سے آگاہ کیاجس پر ڈائریکٹر ڈاکٹرکوثر علی نے ان کو علاقے میں یونیورسٹی کے تعمیرسے علاقے کے ترقی کے حوالے سے تفصیل کیساتھ بتایا، انہوں نے کہا کہ 423کنال آراضی پرجدید تقاضوں کے مطابق یونیورسٹی تعمیرکی جارہی ہے، جس کیلئے خطیرفنڈ منظورہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تعمیرمیں 18مکانات گرائے جائینگے اوران 18 مکانات کے متاثرین کو حکومت اوروزیراعلیٰ نے باقاعدہ پیکج کی منظوری دی ہے۔ ہرایک گھرکوایک ایک سرکاری ملازمت دی جائیگی اوریونیورسٹی میں دکانات کینٹین وغیرہ کاٹھیکہ بھی متاثرہ افراد کو دی جائیگی۔ متاثرین کیلئے یونیورسٹی میں مفت تعلیم دی جائے گی۔ یونیورسٹی سائٹ کی تعمیرمیں متاثرین متاثرین کومزدوری دی جائیگی اورجب تک ضرورت نہیں ہوتی تو اس وقت تک ان مکانات کوگرایانہیں جائیگا۔ اس سلسلے میں علاقے کے متاثرین اورڈائریکٹرڈاکٹرکوثرعلی میں طویل مذاکرات ہوئے۔ ڈاکٹرکوثرعلی نے ان کی تحفظات دورکرتے ہوئے ان کو بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔ اور ان کی بہترانداز میں دادرسی کی۔ کامیاب مذاکرات کے بعد اہل علاقہ نے مذکورہ منصوبے کی کامیابی میں بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ محمودخان اورصوبائی وزیرمحب اللہ خان کے حق میں نعرے لگائیں اوران کو بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرتے ہوئے جورہ میں زرعی یونیورسٹی کی منظوری کوعلاقے کے ترقی کیلئے سنگ میل قراردیدیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر کوثرعلی کابھی شکریہ اداکرتے ہوئے اس توقع کااظہارکیاکہ ان کی طرف سے ان کے ساتھ تعاؤن کاسلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی پراجیکٹ کے ایڈمن آفیسرملک عابدعلی خان، ڈپتی ڈائریکٹرامتیاز علی خان کے علاوہ دیگرمتعلقہ حکام بھی موجودتھے۔ بعدازاں مذکورہ آفیسرز نے یونیورسٹی کے لئے خریدی گئی اراضی کامعائینہ کیا۔

Agricultural University
Comments (0)
Add Comment