سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 جولائی 2018ء) ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی نے کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی دیگر تمام شعبوں کی طرح پرنٹنگ انڈسٹری کا بھی اولین فریضہ ہے پرنٹنگ پریس مالکان خود بھی اس کی سختی سے پابندی کریں اور انتخابی اُمیدواروں کو بھی پوری طرح پابند بنائیں تاکہ پرسکون ماحول میں شفاف انتخابات کا اہم ترین مرحلہ مکمل ہواور قوم کوبعدازاں اس کے بہتر نتائج بھی ملیں وہ اپنے دفتر سیدوشریف میں آل سوات پرنٹنگ پریس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر جمیل احمد کی سربراہی میں پریس مالکان کے وفد سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر وفد نے الیکشن کمیشن کے وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے علاوہ اپنے بعد مسائل اور مطالبات بھی پیش کئے جن میں غیر قانونی پرنٹنگ پریسوں کی حوصلہ شکنی، پینافلیکس کی طباعت کو بھی پرنٹنگ انڈسٹری کا حصہ بنانے اور ان پر متعلقہ قوانین لاگو کرنا شامل تھا انفارمیشن ایڈمن حسین علی،ایف ایم 98ریڈیو سوات کے پروڈیوسر ثاقب نواز اور ٹرانسمشن انجینئر محمد آفتاب بھی موجود تھے وفد نے سوات میں خیبرپختونخوا ریڈیو کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی انفوٹینمنٹ اورریڈیو ایڈورٹائزنگ پالیسیوں کے فروغ میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ریجنل ڈائریکٹر نے وفد کے معروضات کاترجیحی بنیادوں پرازالہ کرنے کا یقین دلاتے ہوئے انہیں تحریری شکل میں پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ رجسٹریشن کیلئے باضابطہ درخواست جمع کئے بغیر قائم تمام پرنٹنگ پر یس غیر قانونی ہیں جن کی نشاندہی میں ایسوسی ایشن پورا تعاون کرے اس بارے میں عنقریب متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے توسط سے کریک ڈاؤن بھی ہو گااور غیرقانونی پریس کو موقع پر سیل کرنے کے علاوہ مالکان اور اہلکاروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی ریجنل انفارمیشن آفیسر نے انتخابات کے علاوہ دیگر تمام عمومی قواعد پر عمل یقینی بنانے اور پرنٹنگ پریس مالکان کو قومی سلامتی، ملکی سیکورٹی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بر خلاف مواد چھاپنے سے گریز کی ہدایت کی اسی طرح انہوں نے حساس معاملات اور شعبوں سے متعلق مجاز اتھارٹی کے بغیر مہروں، لیٹر پیڈ اور پمفلٹ کی تیاری سے بھی پہلوں تہی کی تلقین کرتے ہوئے ان سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی فوری نشان دہی اور سرزنش میں ریاستی اداروں سے بھرپور تعاون کی درخواست کی انہوں نے پریس مالکان کو اپنے طباعتی گوشوارے اور تفصیلات سہ ماہی بنیاد پر جمع کرنے کی ہدایت بھی کی اور واضح کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں کسی سے کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔