پروفیسر محمد علی شاہ کی سرکاری بنگلہ سے بے دخلی، سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں سیدو شریف کی کالج کالونی میں پروفیسر محمد علی شاہ کو سرکاری بنگلہ سے ز بردستی بے دخلی کی کوشش اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کے خلاف  24مارچ کوسڑکوں پر نکل آنے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا پروفیسر ز اینڈ لیکچرارز ایسو سی ایشن جہانزیب کالج سیدو شریف کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت پروفیسر حمید اقبال منعقد ہوا، اجلاس میں گذشتہ روز  بنگلہ نمبر 18میں رہائش پذیر پروفیسر محمد علی شاہ کو گھرسے زبردستی بے دخل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی، انہوں نے انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیاکہ بنگلوں کے الاٹمنٹ میں پروفیسرز کوترجیح دی جائے۔کیپلا کے صدر پروفیسر حمید اقبال نے کہا کہ پروفیسرز کے64میں سے صرف 22بنگلے اس وقت پروفیسر ز کے زیر استعمال ہیں اور اب یہ  بنگلے بھی ہم سے چھیننے کی کوشش کررہے ہیں، جس  کے خلاف ہم 24مارچ کو سڑکوں پر نکل کر احتجاجی جلوس نکالیں گے اور سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے، بعد ازاں پروفیسرز کے وفد نے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان سے بھی ملاقات کی جنہوں نے پروفیسرز کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

Jahanzeb college protest
Comments (0)
Add Comment