اشتہار

پشاور بی آر ٹی پروجیکٹ کی لاگت چالیس ارب سے بڑھ کر ستر ارب تک پہنچ گئی

اشتہار

پشاور (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 مئی 2018ء) پشاور بی آرٹی پروجیکٹ کی لاگت میں حیران کن اضافہ ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پشاور میں بی آر ٹی پرجیکٹ مکمل کرنے اور دوسرے صوبوں سے مبینہ سبقت بازی میں بی آر ٹی کی اصل تخمینہ لاگت پر 40 فی صد اضافہ کردیا ہے جبکہ اس منصوبہ کے کچھ پہلوؤں پر غور بھی غور شروع کردیا گیا ہے جیسا کہ موٹر سائیکل اور بائی سائیکل لائنوں کو ہٹانے اور بسوں کی تعداد کو کم کرنے پر نظرثانی کی سفارشات پیش کردی گئیں ہیں اس منصوبہ کے فنانس سربراہ نے حکومت کو بتایا ہے کہ اضافی قیمت کی ادائیگی ممکن نہیں ۔ یاد رہے کہ اس منصوبہ پر (پی سی -1کے مطابق) ، حکومت نے 49.3 بلین روپے میں پشاور بس ٹرانزٹ ٹرانسمیشن (بی آر ٹی) کے منصوبہ کی تعمیر کی لاگت کا تخمینہ لگایا تھا تاہم حکومت نے لاگت میں اضافہ کے بعد یہ لاگت 69.3 بلین کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

اشتہار

brtestimatedfinancepeshawerundانتخابات سے پہلےبی آر ٹیپروجیکٹپشاورتخمینہسبقتلاگتمیں اضافہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار