اشتہار

پشاور میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا

اشتہار

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔ صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل منان نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد کریم کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، ان کا نجی اسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ ڈاکٹر فضل منان نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر مولوی امیر شاہ میموریل اسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے اور انہوں نے اب خود کو گھر میں آئسولیشن میں رکھا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک ملک میں کئی ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور کراچی میں ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

اشتہار

Corona Viruscorona virus in chinacorona virus in kpkcorona virus in Pakistandoctor kpk
Comments (0)
Add Comment

اشتہار