عینی شاہدین کے مطابق، دھماکہ اس وقت ہوا جب مفتی منیر شاکر نماز کے لیے مسجد میں داخل ہو رہے تھے۔ واقعے کے بعد، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔، دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔
مفتی منیر شاکر ایک معروف مذہبی سکالر ہیں اور علاقے میں ان کے بیانات اور خطابات کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ ان پر حملہ مقامی آبادی میں تشویش کا باعث بنا ہے، اور عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علماء اور مذہبی شخصیات کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں