پولیس کے مطابق، یہ دھماکہ افطار سے کچھ دیر قبل ہوا، جس میں مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مفتی منیر شاکر دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف مفتی منیر شاکر ہی تھے۔ واقعے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مفتی منیر شاکر ایک ممتاز اسلامی اسکالر اور مبلغ تھے، جنہوں نے اپنی زندگی اسلام کی تعلیمات کے فروغ اور امن کے پیغام کو عام کرنے میں گزاری۔ ان کی وفات سے علمی حلقوں میں گہرا صدمہ پایا جاتا ہے۔