سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں سوات پریس کلب کیس کی سماعت کے دوران معزز بنچ اور وکلاء کے مابین دلچسپ مکالمہ دیکھنے کو ملا۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دئے کہ آج توبیرسٹر اسد صاحب بڑے جلال میں لگ رہے ہیں۔ مائی لارڈ!میں جلال میں آنے کی گستاخی کیسے کرسکتا ہوں؟ بس؛ ایڈووکیٹ اورنگزیب زیب صاحب کا مقابلہ کرنے کے لئے سختی کرناپڑتی ہے۔ برسٹر اسد الرحمن کا ججوں سے مکالمہ کے دوران گفتگو۔آپ دونوں وکلاء کے دلائل سننے میں مزہ آتا ہے،جسٹس اشتیاق ابراہم کے ریمارکس۔کارکن صحافیوں کے وکیل بیرسٹر اسدالرحمن نے کہاکہ مائی لارڈ!یہ آپ کا بڑا پن اور مہربانی ہے۔