اشتہار

پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات ، غیر قانونی کھدائی بند ،پاور کرشرز اور ماربل فیکٹریاں سیل کی جائیں

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی زیر صدارت دریائے سوات کی اطراف غیر قانونی کرشنگ پلانٹس، ماربل فیکٹریوں اور کھدائی کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان یوسفزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات، اینوارمینٹل پروٹیکشن ایجنسی سوات، مائنز اینڈ منرل، ایریگیشن محکموں کے افسران اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں دریائے سوات کے اطراف لگائے گئے کرشنگ پلانٹس اور دریائے سوات کے اندرونی حصے سے بجری اور ریت نکالنے کے لئے ہونے والی کھدائی کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس حوالے سے مائنز اینڈ منرل، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل پیش کی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کھدائی اور کرشنگ فلفور بند کی جائیں اور اس کے لئے تمام انتظامی آپشنز بروئے کار لائے جائیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ دریائے سوات کے اطراف کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی جس سے دریا کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو کسی صورت قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند مفاد پرست عناصر کو علاقے کی قدرتی حسن اور ماحول کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے دریائے سوات کے اطراف مسلسل نگرانی کرنے اور غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں بروقت سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائی جائے اور عملدرآمد میں کوتاہی کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کاروائی کی ہوگی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کو 3ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے

اشتہار

Commissioner Malakand Division
Comments (0)
Add Comment

اشتہار