اشتہار

پشتو زبان کو قومی زبان تسلیم کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ و ریلی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21فروری2018) ملک بھر کی طرح سوات میں بھی پختونخوا میپ کے زیر اہتمام مینگورہ شہر سے سوات پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں پشتو زبان کو سرکاری اور قومی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا میپ ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں خورشید کاکا جی ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد ، عمر علی خان ، انعام اللہ ، عطاء اللہ جان ایڈوکیٹ نے کہا کہ پشتو زمان اور پختون قوم لازم و ملزوم ہیں تاہم حکمرانوں کی جانب سے تاحال نہ پشتو زبان کو سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا اور نہ پشتو زبان قومی زبان کے طور پر منظور کی گئی ، اس موقع پر ریلی اور مظاہرے سے مظاہرین نے پختونخوامیپ زندہ باد ، ملاکنڈ ڈوٰژن اور سوات کے وکلاء زندہ باد کی نعرے بازی کی گئی جبکہ مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پر امن احتجاج کرنے والوں پر کاٹے گئے ایف آئی آر واپس کئے جائیں اور پختونختون قوم خصوصاً خواتین اور بچوں سے نرمی برتی جائے ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ہر سال مادری زبانوں کے عالم دن کے موقع پر مظاہرہ کرتی ہے۔

اشتہار

PashtoProtestRally

اشتہار