اشتہار

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سیاربن پالیسی اور لینڈ پلاننگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں اربن پالیسی اور لینڈ پلاننگ کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کے سلسلے میں ایک اہم ورکشاپ ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ ضلعی محکموں و انتظامیہ کے افسران نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد صوبائی سطح پر مفصل منصوبہ بندی ترتیب دینے کے لئے اضلاع سے مشاورت یقینی بنانا تھا۔ اجلاس سے خطاب میں ماہرین نے لینڈ پلاننگ اور اربن پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ میں ضلعی محکموں کے افسران نے بھی سوالات کئے اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان نے ضلع سوات میں بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ کے پیشِ نظر ورکشاپ کو نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہنا تھا کہ ضلع سوات ان اضلاع میں سے ایک ہے جہاں آبادی میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں اور اس ضمن میں جامع حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جامع منصوبہ بندی سے اداروں کے درمیان کورڈینیشن کا نظام مضبوط ہوگا اور مفاد عامہ کے منصوبے بہتر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں گے

اشتہار

Workshop
Comments (0)
Add Comment

اشتہار